ملک کے سرمایہ کار تیاری کرلیں، 2سال بعد انہیں ملک میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-26
تاریخ اشاعت: 2015-02-26
تاریخ اشاعت: 2015-02-26
تاریخ اشاعت: 2015-02-26
تاریخ اشاعت: 2015-02-26
تاریخ اشاعت: 2015-02-26
تاریخ اشاعت: 2015-02-26
تاریخ اشاعت: 2015-02-26
پچھلی خبریں -

کراچی

تلاش کیجئے

ملک کے سرمایہ کار تیاری کرلیں، 2سال بعد انہیں ملک میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ملنے والے ہیں، خرم دستگیر خان، رواں سال کے آخرتک ایل این جی کی درآمد کا آغاز ہوجائے گا، 3600 میگاواٹ بجلی ایل این جی سے پیدا ہوسکے گی،پاک بھارت تجارت میں رکاوٹ بھارت کی طرف سے آئی ہے لیکن آئندہ ماہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کی پاکستان آمد سے دوطرفہ بات چیت میں بہتری پیدا ہوگی، میڈیا سے گفتگو

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2015ء) وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کے سرمایہ کار تیاری کرلیں، 2سال بعد انہیں ملک میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ملنے والے ہیں، ملک میں رواں سال کے آخرتک ایل این جی کی درآمد کا آغاز ہوجائے گااور 3600 میگاواٹ بجلی ایل این جی سے پیدا ہوسکے گی،پاک بھارت تجارت میں رکاوٹ بھارت کی طرف سے آئی ہے لیکن آئندہ ماہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کی پاکستان آمد سے دوطرفہ بات چیت میں بہتری پیدا ہوگی۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹوایس ایم منیراور ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں محمدادریس ،سابق نائب صدرایس ایم نصیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی ہدایت پر بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے بھی ان سے تجاویز حاصل کی جارہی ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم انتہا پسندی،دہشت گردی،لاقانونیت، بجلی اور گیس کے بحران کے باوجود دنیا کے سامنے پاکستانی ہنرمندوں کی تیار کردہ مصنوعات کے ذریعہ اپنے ملک کی مثبت تصویر پیش کریں۔

وفاقی وزیرتجارت نے جمعرات سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع ہونے والی نویں ایکسپو پاکستان کے حوالے سے کہا کہ 2013کے مقابلے میں ایکسپو نسبتاً بڑی نمائش ہے جس میں70ممالک سے ایک ہزار سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایکسپو پاکستان کی بدولت ملک کا پرامن تاثر ابھارنے میں مدد ملے گی، نمائش میں ایگرو اور فوڈ پراسیسنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ،ایکسپو پاکستان ملک کی ترقی کا آئینہ ثابت ہو گی جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو بھی اجاگر کیا

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

26-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان