ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ اپنے عہدے سے مستعفی، سینئر وکیل نوید رسول مرزا ایڈووکیٹ کو نیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیے جانے کا قوی امکان،کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں، ذاتی مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں،حنیف کھٹانہ

بدھ 25 فروری 2015 08:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حنیف کھٹانہ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی خالی ہونے والی سیٹ پر سینئر وکیل نوید رسول مرزا ایڈووکیٹ کو تعینات کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

حنیف کھٹانہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھجوائے جانے والے استعفے میں کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر مزید فرائض انجام نہیں دے سکتے اس لئے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا جائے، حنیف کھٹانہ کے مستعفی ہونے کے بعد صوبائی ایڈووکیٹ جنرل کا عہدہ ایک بار پھر خالی ہوگیا ہے جس پر حکومت کو جلد کسی نئے شخص کا تقرر کرنا پڑے گا۔

حنیف کھٹانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی دباؤ کی وجہ سے استعفیٰ نہیں دے رہا بلکہ ذاتی مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ استعفے کے لئے کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :