وزیراعظم نے خیبرپختونخواہ سے لیگی اراکین صوبائی اسمبلی کو آج وزیراعظم ہاوٴس میں طلب کرلیا ،سینٹ انتخابات کے حوالے سے ان کے تحفظات دورکئے جائیں گے

بدھ 25 فروری 2015 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء)وزیراعظم محمدنوازشریف نے خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی کو آج (بدھ کو )وزیراعظم ہاوٴس اسلام آبادمیں طلب کرلیاہے ،سینٹ انتخابات کے حوالے سے ان کے تحفظات دورکئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمدنوازشریف کوبتایاگیاتھاکہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سینٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پرتحفظات رکھتے ہیں جس پر2روزقبل مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت ناراض اراکین کومنارہی تھی لیکن کوئی خاطرخواہ فائدہ نہ ہونے پروزیراعظم کومعاملے کے بارے میں آگاہ کیاگیاجس پروزیراعظم نے گورنرخیبرپختونخواہ سردارمہتاب خان عباسی اورپیرصابرشاہ سے اس حوالے سے مختلف امورپربات کی ۔

بعدازاں وزیراعظم نے فیصلہ کیاکہ مسلم لیگ ن کے تمام اراکین وزیراعظم ہاوٴس میں پہنچیں جہاں پرتفصیلی بات ہوگی