حکومت کا سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ، آصف زرداری، دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت مربوط انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھے ، بیان

بدھ 25 فروری 2015 09:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ، دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ چاہتے ہیں حکومت مربوط انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کاخاتمہ پارلیمنٹ اور سیاست کی خدمت ہوگی ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی مختلف مراحل پر کی جاتی ہے دھاندلی سینٹ انتخابات میں یہی نہیں قومی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی رکنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کی بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہیں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ محض الفاظ کی جادوگری سے نہیں ہوگا خوش ئند ہے کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے دھاندلی کا راستہ روکنا ہوگا انتخابی دھاندلی کا معاملہ دوبارہ سر اٹھا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :