چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورتحال‘ آپر یشن ضرب عضب‘ قومی ا یکشن پلان اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال، جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب اور حالیہ دورہ افغانستان پر بریفنگ ،وزیراعظم اور آرمی چیف کا آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

بدھ 25 فروری 2015 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25فروری۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال‘ آپریشن ضرب عضب‘ قومی ا یکشن پلان اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میدیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ملاقات کی ہے ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب اور حالیہ دورہ افغانستان پر بریفنگ بھی دی،وزیراعظم نے آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔ ملاقات میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی گھروں کو واپسی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو حالیہ دورہ افغانستان پر اعتماد میں لیا اور عسکری اور سیاسی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔