سینیٹ انتخابات،سیاسی ماحول گرم ہوگیا،ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے مجوزہ قانون سازی پر زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے حمایت کرنے کی یقین دہانی کرادی،مجوزہ بل کی تیاری آئندہ48گھنٹوں میں کئے جانے کا امکان

منگل 24 فروری 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)سینیٹ انتخابات،سیاسی ماحول گرم ہوگیا،ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کیلئے مجوزہ قانون سازی پر زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے حمایت کرنے کی یقین دہانی کرادی۔خواجہ سعد رفیق کا ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری سے جبکہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ بیرسٹراعتزاز احسن کے گھر پہنچ گئے جبکہ دوسری جانب رحمان ملک بھی سرگرم ہوگئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ کیا ہے اور سینیٹ انتخابات میں مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور گورنر کے پی کے کی ملاقات کو بھی سیاسی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سیاسی پنڈتوں نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے مجوزہ قانون سازی بارے ایکا کرلیا ہے اور اس بارے مذاکرات بھی آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں،خورشید شاہ بیرسٹر بابر غوری سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل کی تیاری آئندہ48گھنٹوں میں کئے جانے کا امکان ہے،بعد ازاں اس مجوزہ بل کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے جاری کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :