کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران مارے جانے والے زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے،آئی جی سندھ،64کیسز فوجی عدالتوں میں بھیج چکے ہیں،زہرہ شاہد اور مولانا خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے جا چکے ہیں،غلام حیدر جمالی

منگل 24 فروری 2015 09:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران مارے جانے والے زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے ہے،64کیسز فوجی عدالتوں میں بھیج چکے ہیں،زہرہ شاہد اور مولانا خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے جا چکے ہیں۔ پیر کوپولیس ہیڈ آفس میں کراچی کے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان کے تحت مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پرحملے کے ماسٹر مائنڈز ،زہرہ شاہد اور مولانا خالد محمود سومرو کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے جا چکے ہیں، 64کیسز فوجی عدالتوں میں بھیج چکے ہیں، کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کء دہشتگرد مارے گئے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ایسے مدارس جن کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات مکمل نہیں ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ سندھ پولیس کے چیف نے کہا کہ پولیس اور رینجرز مل کرکام کررہی ہے سات ماہ کے دوران کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں 57 فیصد ، بینک ڈکیتیوں میں 52 فیصد،ٹارگٹ کلنگ میں31 فیصد کمی آئی جب کہ اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے