داعش کے جہادیوں کوشکست فا ش دی جائے گی، امریکی وزیر دفاع

منگل 24 فروری 2015 09:23

کو یت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء )امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو مکمل شکست فاش دی جائیگی ۔ انہوں نے یہ بات عرب ممالک میں تعینات امریکی سفیروں اور جرنیلوں سے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کو اس بات میں شک نہیں ہونا چاہیے کہ اسلامک اسٹیٹ کو بری طرح شکست دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری عسکری مہم کو مزید تقویت دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :