جنتر منتر پر بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہنرارے کا لینڈ آرڈیننس کے مقدمات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

منگل 24 فروری 2015 09:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)جنتر منتر پر بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہنرارے نے لینڈ آرڈیننس کے مقدمات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا کسانوں کے خلاف لینڈ ایکوزیشن اسٹیٹ 2013ء کی واپسی کا مطالبہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج کسی پارٹی یا کسی ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ یہ کسانوں کے مفادات کے لئے ہے بھارتی جنتا پارٹی لینڈ ریکوزیشن کے حوالے سے آرڈیننس میں ترمیم کرنا چاہتی ہے جو کہ جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت یہ آرڈیننس واپس نہیں لیتی عوام انکے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :