پاکستانی عوام کو حرام اجزاوالی اشیاء کھلانے کا انکشاف،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 23 اشیاء کی فہرست پیش کردی، قائمہ کمیٹی کا حرام اشیاء کی فروخت پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ

منگل 24 فروری 2015 09:37

اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء )پاکستانی عوام کو حرام اجزاوالی اشیاء کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے 23 اشیاء کی فہرست پیش کردی۔ حرام اجزاء کی فہرست قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق ایڈیشنل سیکرٹری میاں اعجاز نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب 67 فیصد اشیاء میں حرام اجزاء ہیں۔

(جاری ہے)

حلال اتھارٹی نہ ہونے سے عوام حرام اشیاء کھانے پرمجبور ہیں۔بریفنگ میں انہوں نے مزید کہا کہ چپس، دہی، پیزا، چکن، نوڈلز و دیگر اشیاء شامل ہیں جو ہالینڈ، اسپین، برطانیہ، امریکا، فرانس، ڈنمارک، انڈونیشیا سے آتی ہیں۔قائمہ کمیٹی نے حرام اشیاء کی فروخت پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔اس حوالے سے 26 فروری کو وفاقی اور تمام صوبائی حکام کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :