آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو،چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے،آئی ایس پی آر

منگل 24 فروری 2015 09:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24فروری۔2015ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز آرمی چیف سے چینی سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے ،ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ملک میں جاری ضرب عضب آپریشن اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے۔