دھرنو ں پر لاٹھی چارج سے انکار،محمد علی نیکوکارا کی اپیل کی سماعت آج ہوگی

پیر 23 فروری 2015 09:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران ریڈ زون میں کارکنوں کو داخل ہونے سے روکنے اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے لوگوں پر اعلیٰ حکام کے حکم پر لاٹھی چارج نہ کرنے والے پولیس آفیسر ایس ایس پی آپریشن محمد علی نیکوکارا کی اپیل کی سماعت آج سوموار کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس نور الحق این قریشی اور شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا ۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پولیس آفیسر محمد علی نیکوکارا نے تیس اگست 2014ء کے دوران پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے اور لاٹھی چارج کرنے سے انکار کردیا تھا اور اعلیٰ حکام سے لاٹھی چارج کرنے کے لئے تحریری حکم نامہ طلب کیا تھا حکومت نے پولیس آفیسر کو برطرف کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا اور چارج شیٹ بھی جاری کی تھی پولیس آفیسر نے انکوائری کو عدالت میں چیلنج کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :