عمران خان آج الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر پارٹی فنڈز میں خورد برد بارے جواب پیش کریں گے

پیر 23 فروری 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج (پیر کو ) الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر پارٹی فنڈز میں خورد برد حوالے سے جواب پیش کریں گے‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بروز پیر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے جہاں پر وہ پارٹی فنڈز میں خورد برد کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) رضا خان کو ان کے سوالات کے جوابات دیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ میڈیا سے بھی بات چیت کرکے قوم کو بھی آگاہ کریں گے۔