جوڈیشل کمیشن کی طرح گلگت بلتستان کے الیکشن کو وزیراعظم نواز شریف نے متنازعہ بنا دیا ہے،جہانگیر ترین ، آزاد کشمیر کے الیکشن ملتوی ہوئے تو پی ٹی آئی کے کارکنان وزیراعظم چوہدری مجید کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے‘ گیارہ مارچ کو عمران خان کا میرپور میں تاریخی جلسہ ہوگا‘ آزاد کشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنا گیا تو اسلام آباد میں دھرنوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا،صحافیوں سے گفتگو

پیر 23 فروری 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی طرح گلگت بلتستان کے الیکشن کو وزیراعظم نواز شریف نے متنازعہ بنا دیا ہے آزاد کشمیر کے الیکشن ملتوی ہوئے تو پی ٹی آئی کے کارکنان وزیراعظم چوہدری مجید کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے‘ گیارہ مارچ کو عمران خان کا میرپور میں تاریخی جلسہ ہوگا‘ آزاد کشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنا گیا تو اسلام آباد میں دھرنوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں موروثی سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔ وزیراعظم چوہدری مجید وفاقی کو خط لکھنے کے بعد متنازعہ ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں آزاد کشمیر میں قیام امن اور ڈویلپمنٹ کیلئے کام کریں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پورے کشمیر کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر بیرسٹر سلطان ضمنی الیکشن جیتے گا اور پوری طاقت کے ساتھ ہم الیکشن کمپین چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور گیارہ مارچ کو آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا استقبال عمران خان کا ہوگا جس میں نوجوانوں کی اکثریت ہوگی۔