افغانستان،صوبہ بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے سے ا یک ہی خاندان کے12 افراد ہلاک

پیر 23 فروری 2015 09:35

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)افغانستان کے صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ بدخشاں کے ضلع راغستان کے ایک دور افتادہ گاوٴں میں پیش آیا۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے سربراہ سید عبداللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے امدادی کارروائیاں رکی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ بدخشاں افغانستان کا وہ علاقہ ہے جہاں ہر سال برفانی تودے گرنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

(جاری ہے)

سید عبداللہ نے بتایا کہ حادثے میں 12 افراد ہلاک جبکہ آٹھ گھر تباہ ہوئے۔انھوں نے افغان خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ’ضلع ارغستان کے گاوٴں کجلی میں برفانی تودہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک ہوئے۔‘حکام کے مطابق تباہ ہونے والے گھر پہاڑ کے قریب واقع تھے اور متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں بھجوانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔تقریباً ایک ہفتہ قبل صوبہ بدخشاں کے ضلع یمغان میں برفانی تودہ گرنے سے دو علاقے متاثر ہوئے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔اس حادثے میں یمغان کے کْل 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :