برمنگھم :سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نوازکا آپریشن کامیاب ، احمد نواز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں،ڈاکٹرز

پیر 23 فروری 2015 09:44

برمنگھم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء )برمنگھم میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا طویل آپریشن کامیاب ہوگیا ،احمد نوازکا آپریشن کوئن الزبتھ اسپتال میں کیا گیا، 12 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران اس کی متاثرہ رگوں کی سرجری کی گئی اورمتاثرہ ہڈیوں کوسہارا دینے کے لیے اسٹیل کی پلیٹ لگائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کیمطابق احمد نواز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور جلد ہی انہیں وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔احمد نواز کے والد نے بیٹے کی جلد صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم کے دفتر سے برمنگھم کال کرکے احمد نواز کی خیریت دریافت کی گئی اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔

متعلقہ عنوان :