مارچ کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا‘صنعت کاروں کو بھی فائدہ ہوا ہے‘ حکو مت تمام فیصلے ملک اور قوم کے مفاد میں کر رہی ہے‘ نجکاری کا عمل قومی مفاد میں ہو گااس لیے ہم کسی یونین کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی انٹرویو میں خوشخبری

پیر 23 فروری 2015 09:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مارچ کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا‘صنعت کاروں کو بھی فائدہ ہوا ہے اور گھریلو صارفین کو بھی ہو گاحکومت نے توانائی کے جن منصوبوں پر کاموں کا آغاز کیا ہے اسکا باقاعدہ اعلان جلد ہی وزیراعظم محمد نواز شریف کرینگے‘ حکو مت کی آئینی مدت پوری ہونے تک2018 میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عابد شیر علی نے کہا کہ موسم گرما میں 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی‘ کراچی کی بجلی کم نہیں کر رہے بلکہ کراچی کے عوام کو 70ارب کی سبسڈی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکو مت تمام فیصلے ملک اور قوم کے مفاد میں کر رہی ہے اور نجکاری کا عمل قومی مفاد میں ہو گااس لیے ہم کسی یونین کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک سے توانائی کا بحران ختم کیا جائے‘مجھے یقین ہے کہ 2018 تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبوں پر جن کاموں کا آغاز کیا ہے اسکا باقاعدہ اعلان جلد ہی وزیراعظم محمد نواز شریف کرینگے۔ مارچ کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔