سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں،ہم ہارس ٹریڈنگ کا مکمل خاتمہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
تاریخ اشاعت: 2015-02-23
پچھلی خبریں -

پشاور

تلاش کیجئے

سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں،ہم ہارس ٹریڈنگ کا مکمل خاتمہ کرینگے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو سرپرائز دے رہے ہیں متفقہ امیدوار لانے کے لیے گورنرہاوس میں اعلی سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہورہے ہیں ہم ارکان اسمبلی کی خرید وفروخت اورہارس ٹریڈنگ کے تمام راستے بند کریں گے الیکشن کمیشن اورعدالت عالیہ کے اقدامات اپنی جگہ مگر ہماری حکومت نے اس کا نوٹس لے لیا ہے ہم قوم کو خوشخبری دینگے اورخرید وفروخت کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی تحریک انصاف کا کوئی ممبراس دوڑ میں شامل نہیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میرے ساتھ صوبے کے حقوق کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے اگر وفاقی حکومت نے صوبے کے وسائل اورحقوق بجلی اور گیس کے خالص منافع اور اضافی گیس پر کارخانے لگانے کا فیصلہ نہ کیا تو ہمیں مجبورا عدالت عالیہ سے رجو ع کرناہوگا سینٹ کے انتخابات کے سلسلے میں دوبئی کا دورہ منسوخ کردیا ہے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کل دبئی جارہے ہیں صوبائی حکومت صوبے کے معدنی وسائل کے لیے بیرون ملک سرمایہ کرکے خیبرپختونخوامیں بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کررہی ہے جس سے صوبے کے عوام کی تقدیر بدلے گی چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں کے لیے شہداء پیکج کے تحت پانچ پانچ لاکھ روپے کے عطیہ کا اعلان کرتے ہیں وہ سپین کانے چراٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکن شاہد امان خان عرف امان بابا کی ساتھیوں اور اہل خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر اعلی کے بھائی سابق ایم پی اے لیاقت خان خٹک، وزیر اعلی کے صاحبزادے اسحق خٹک، متحدہ لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدرن محمداقبال اور نعیم خٹک بھی موجود تھے شاہد امان خان عرف امان بابا نے کہا کہ انہوں نے ولی خان، باچاخان اوراسفندیار خان کے ساتھ چالیس سال اے این پی میں گزارے اور آج اس نے اپنی پارٹی کو سوچ سمجھ کر چھوڑ دیا ہے آج وہ ہمارے ساتھ تیمورکاکا، راز گل، معتبرخان کاکا، ممتاز، محمد افضل اور درجنوں ساتھیوں اور خاندان سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اب ساری عمر ہمارے ساتھ گزاریں گے پرویز خٹک نے شاہد امان اوردیگر نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیااور کہا کہ سپین کانے میں ان کے مخالف امان خان بابا تھے اور ان کی شمولیت سے اے این پی کا یہاں خاتمہ ہوگیاہے وہ اپنے علاقے میں سیاست نہیں بلکہ بھائی چارہ پر یقین رکھتے ہیں میں نے حاکم بن کر نہیں بلکہ خادم بن کرصوبے اور علاقے کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے پرویز خٹک کا دعویٰ تھا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے ساتوں امیدوار کامیاب ہوں گے اپوزیشن کے ساتھ گورنر ہاوس میں اجلاس طلب کیا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ صوبے میں تمام سینٹر ز بلامقابلہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

23-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان