ملک کو دہشتگردی ‘لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روز گاری سے نجات دلائیں گے ‘تمام صوبوں میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئیگا ‘ دہشتگردی کیخلاف قوم اور ادارے متحد ہیں ‘دہشتگردوں کو کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئیگا،وزیر اعظم نوازشر یف کی وزیر اعلی پنجاب شہبا ز شر یف سے ملاقات میں بات چیت

پیر 23 فروری 2015 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23فروری۔2015ء)وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی ‘لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روز گاری سے نجات دلائیں گے ‘تمام صوبوں میں قومی ایکشن پلان پر عملددر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئیگا ۔وہ اتوار کوجاتی عمرہ میں وزیر اعلیٰ شہبا زشر یف سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو پنجاب میں بجلی بحران کے خاتمے ‘ تر قیاتی منصوبوں اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے اقدامات بارے بر یفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم اور تمام ادارے متحد ہیں اوردہشت گردوں کو کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیا جا ئیگا اور ملک میں ہر صورت امن قائم کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملددرآمد انتہا ئی ضروری ہے اور تمام صوبوں میں قومی ایکشن پلان پر مکمل عملددر آمد کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں اور حکو مت دن رات ملک کو دہشت گرد ی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روز گاری سے نجات دلانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :