تحریک انصاف نے وقت سے قبل دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانیکا فیصلہ کر لیا ،فیصلہ پارٹی کے اندراختلافات ختم کرنے کیلئے کیا گیا

اتوار 22 فروری 2015 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے وقت سے قبل دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانیکا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ فیصلہ پارٹی کے اندراختلافات ختم کرنے کیلئے کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقادجون میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی انتخابات سے قبل ممبر سازی مہم بھی چلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے ممبر سازی اور انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا مقصد بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرناہے پی ٹی آئی نے دو سال قبل چار سالہ مدت کے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے پارٹی دستور کے مطابق پارٹی الیکشن کا دوبارہ انعقاد 2017 میں ہونا تھا۔ ادھر پی ٹی آئی مرکزی ترجمان شیرین مزاری نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے وقت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ تاہم انٹرا پارٹی الیکشن سے قبل پارٹی دستور پر نظر ثانی اور ممبر سازی مہم چلانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔