اٹھارہ ہزاری، پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے نئے امتحانی طریقہ کار سے بھی طلباء کو پریشانی ،ایک ہی مضمون کے چھ قسم کے پیپر ترتیب بدل کر دیے گئے ،امتحان میں پہلے ہی روز سنگین بد انتظامی ،پیپرز کم پڑ جانے سے طلباء کو پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑا

اتوار 22 فروری 2015 09:25

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا نئے امتحانی طریقہ کار سے بھی طلباء کو پریشانی ایک ہی مضمون کے چھ قسم کے پیپر ترتیب بدل کر دیے گئے تاکہ طلباء نقل نہ کر سکیں مگر گزشتہ روز جماعت پنجم کے شروع ہونیوالے امتحان میں پہلے ہی روز سنگین بد انتظامی دیکھنے میں آئی پیپرز کم پڑ جانے سے طلباء کو پانچ گھنٹے انتظار کرنا پڑا ، مقررہ وقت تک باہر نہ آنے پر والدین کا احتجاج ، اندر داخل نہ ہونے دینے پر پولیس بلا لی گزشتہ روز جماعت پنجم کا سائنس کا پیپر مقررہ وقت گیارہ بجے شروع ہوا تو اکثر سنٹرز پر طلباء کی تعداد سے کم پیپر برآمد ہوئے گونمنٹ گرلز ہائی سکول مختلف سنٹر پر سینکڑوں طلباء کو پیپر کیلئے بھوکے پیاسے تین بجے تک انتظار کرنا پڑا پیپرز دوسرے سنٹرز سے منگوانے کے بعد انہیں کاپی کروا کے طلباء کو تین بجے فراہم کیے گئے روڈو سلطان سنٹر پر105 جبکہ اٹھارہ ہزاری سنٹر جہاں پر اے ای او اور ڈی ڈی او ایجوکیشن کا دفتر بھی ہے وہاں پر 170پیپرز کم پڑ گئے پیپرز دینے آئے طلباء و طالبات کے والدین جب انہیں مقررہ وقت ڈیڑھ بجے لینے آئے تو انہیں اصل صورتحال سے آگاہ نہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں اندر داخل ہونے دیا گیا طویل تر انتظار کے باجود اپنے بچوں کے متعلق درست معلومات نہ ملنے پر والدین سکول کی دیواروں پر چڑھ گئے اور پولیس تھانہ اٹھارہ ہزاری کو بلا لیا کہ ہمارے بچوں کو صبح نو بجے سے اندر بند کر دیا گیا ہے ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری نے موقع پر جا کر معلومات لیں اور والدین کو مطمئن کیا

متعلقہ عنوان :