5کروڑ 30 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے ،پی ٹی اے

اتوار 22 فروری 2015 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء ) ادارہ برائے پائیدار ترقی پالیسی (ایس ڈی پی آئی) کے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سٹڈی گروپ کے اجلاس میں 10کروڑ 30 لاکھ موبائل سموں کی بائیومیٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کے فیصلے پر عملدرآمد کے اہداف، کامیابیوں اور نقصانات کے حوالے سے پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ 5کروڑ 30 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 4کروڑ 90لاکھ سموں کی تصدیق 91دنوں میں مکمل کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی آئی کے سٹڈی گروپ کا اجلاس گیلپ آف پاکستان کے سربراہ اعجاز شفیع گیلانی کی زیرصدارت یہاں منعقد ہوا۔ پی ٹی اے کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ 10کروڑ 30لاکھ سموں کی تصدیق بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کی جا رہی ہے اور اب تک 5کروڑ 30لاکھ سموں کی بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 4کروڑ 90لاکھ سموں کی تصدیق 91دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :