فرانس ،جرمنی کایوکرائن میں ”مینسک II“ جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ

اتوار 22 فروری 2015 09:39

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)فرانس کے صدر فرانسواولاندے اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے گزشتہ روز پیرس میں ملاقات کے بعد یوکرائن میں”مینسک II“ جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کیا ہے جس کا پوری طرح احترام کیا جائے۔اولاندے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنگ بندی کے معاہدے کی کئی مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے اور پوری فرنٹ لائن کے ساتھ اس کا پوری طرح احترام کیا جانا چاہیے۔

فرانس اور جرمنی کی ایماء پر کئے جانیوالے جنگ بندی کے معاہدے پر گزشتہ ہفتے بیلاروس کے دارالحکومت مینسک میں دستخط کئے گئے تھے لیکن یہ معاہدہ یوکرائن کی حکومت اور علیحدگی پسند فوجوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ناکام ہو گیا ۔روس ، فرانس ، جرمنی اور یوکرائن کے وزراء خارجہ جنگ کے بارے میں غور وخوض کے لئے منگل کو پیرس میں ملاقات کریں ، یہ بات فرانسیسی وزیر خارجہ لاؤرنٹ فیبیوس نے کہی ہے۔

(جاری ہے)

اولاندے اور مرکل نے کہاکہ اولاندے اور مرکل نے کہا کہ انہیں کہیں زیادہ یقین ہے کہ بھاری ہتھیاروں کی واپسی اور قیدیوں کی رہائی سمیت تازہ ترین مینسک معاہدے پر عملدرآمد سے ہی کوئی حل ممکن ہے ۔مرکل نے کہاکہ یہ مشکل ہے اس میں کافی وقت لگے گا ،ہمیں کوئی غلط فہمی ہیں ہے اور یہ دیکھنے کے بعد کہ مذاکرات کس طرح ختم ہوئے ہیں یہ ایک ایسا عمل ہو گا جو آسانی سے آگے نہیں بڑھے گا ۔

متعلقہ عنوان :