چوہدری نثار کی امریکی قومی سلامتی کی مشیرسے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ، پاک امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ،افغانستان میں مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال، امریکا کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، سوزان رائس کی یقین دہانی

اتوار 22 فروری 2015 09:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان ایلزبتھ رائس سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ، پاک امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ ، اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کی ضرورت سمیت علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونو ں رہنما وں نے دہشت گردی کے خطرات کے خلاف مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوزان رائس نے پرتشدد انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے ہونیوالی کانفرنس میں پاکستانی وفد کے کردار کی تعریف کی جس کی قیادت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کی۔ملاقات کے دوران امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان جیف ایگرزبھی موجود تھے۔دونوں رہنماوں نے پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات پر بھی بات چیت کی