ٹمبر مافیا کیخلاف جہاد اور سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگائیں گے ،عمران خان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-22
تاریخ اشاعت: 2015-02-22
تاریخ اشاعت: 2015-02-22
تاریخ اشاعت: 2015-02-22
تاریخ اشاعت: 2015-02-22
تاریخ اشاعت: 2015-02-22
تاریخ اشاعت: 2015-02-22
تاریخ اشاعت: 2015-02-22
پچھلی خبریں -

ہری پور

تلاش کیجئے

ٹمبر مافیا کیخلاف جہاد اور سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگائیں گے ،عمران خان کا اعلان،تمام سکولوں کے بچے اپنے نام پر ایک ایک درخت لگائیں،نرسریز لگانے والے 500 لوگوں کو روز گار فراہم کریں گے ،جنگلات کی حفاظت کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے اور مقامی افراد کو بھرتی کیا جائیگا ،خیبر پختونخواہ کو سرسبز و شاداب بنانے کا عزم کر رکھا ہے ،چیئرمین تحریک انصاف،جنگلات کاٹنے والوں کے خلاف سخت سزا ئیں اور بھاری جرمانے کیلئے قانون میں ترمیم کررہے ہیں ،کرکٹ میچ پر بہت دکھی ہوں بات نہیں کروں گا ،میڈیا سے گفتگو

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹمبر مافیا کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹمبر کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،ٹمبر مافیا کے ساتھ سیاست دان ملوث پائے گئے تو ان کو جیلوں میں ڈالیں گے ،جنگلات کی حفاظت کیلئے فورس تیار کررہے ہیں ،مقامی افراد کو اس فورس میں بھرتی کیا جائیگا،خیبر پختونخواہ کے سکولوں کے بچے اپنے نام پر ایک ایک درخت لگائیں ،صوبے کو سرسبز شاداب بنائیں گے ،سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگانے کا عزم کر رکھا ہے ۔

صوبے میں نرسیریز لگانے والے 500 لوگوں کو روز گار فراہم کیا جائیگا ،کرکٹ میچ پر بہت دکھی ہوں ،کرکٹ پر بات نہیں کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ہری پور کے علاقہ سنگڑا میں پودا لگا کر خیبر پختونخواہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیر جنگلات ،پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ،عمر چیمہ ،نعیم الحق بھی ہمراہ تھے ۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک سو ارب کے غیر قانونی طور پر درخت ٹمبر مافیا نے کاٹے ہیں اب ہم ٹمبر مافیا کے خلاف جہاد کریں گے ،ٹمبر مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ،اگر سیاست دان ٹمبر مافیا کے ساتھ ہوں گے تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کریں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ ٹمبر مافیاسٹے آرڈر لیکر بچ جاتے ہیں اس حوالے سے پشاور ہائی کورٹ سے مدد لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 200 ارب کی لکڑی کاٹنے سے بچائی ہے۔ہم نے فیصلے کیا ہے کہ ارب درخت خیبر پختونخواہ میں لگانے ہیں ،ہم نے آنے والی نسلوں کو بہتر پاکستان دینا ہے ۔پانچ سال میں سونامی مہم کے تحت ایک ارب درخت لگائیں گے ۔ہم

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

22-02-2015 :تاریخ اشاعت