”پٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل“،ڈیزل ساڑھے پانچ روپے سستا جبکہ پٹرول ،لائٹ ڈیزل ،مٹی کا تیل ،ہائی اوکٹین مہنگا

اتوار 22 فروری 2015 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 22فروری۔2015ء)وزارت پٹرولیم نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ڈیزل سستا جبکہ پٹرول ،لائٹ ڈیزل ،مٹی کا تیل اور ہائی اوکٹین کو مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز وزارت پٹرولیم نے ڈیزل ساڑھے پانچ روپے سستا جبکہ پٹرول 3 روپے 90 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لائٹ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر ،مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین4 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائیگا۔