پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، 21 خواتین کرکٹرز کو اے ، بی سی اور ڈی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ، ایک سال کے لیے کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہو گا قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر سمیت بسمہ معروف ، جویریہ ودود ، اسماویہ اقبال کے نام اے کیٹگری میں شامل

ہفتہ 21 فروری 2015 07:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا، پی سی بی کی جانب سے 21 خواتین کرکٹرز کو اے ، بی سی اور ڈی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک سال کے لیے کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہو گا۔

(جاری ہے)

کیٹیگری اے میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان ثناء میر سمیت بسمہ معروف ، جویریہ ودود ، اسماویہ اقبال کے نام شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں ندا راشد ، سعدیہ یوسف ، سومیا صدیقی ، مارینا اقبال ، سیدہ نین فاطمہ عابدی ، سانیا اقبال کو شامل کیا گیا۔ کیٹیگری سی میں کائنات امتیاز ، سدرا نواز ، رابیعہ شاہ ، ناہیدہ خان ، انعم امین، نائلہ نذیر اور سدرا امین شامل ہیں۔ کیٹیگری ڈی میں فریحہ محمود ، ماہم طارق ، عالیہ ریاض اور ارم جاوید کے ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :