پہلے میچ میں 5وکٹیں لینے والے سہیل خان سے پھر پرفارمنس کی توقع ، کراچی میں ان کے گھر کے باہر اہل خانہ اور دوستوں کا دھوم دھڑکا ،، علاقے کی ایک پہاڑی بھی سہیل خان کے نام کردی گئی

ہفتہ 21 فروری 2015 07:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء)پہلے میچ میں 5وکٹیں لینے والے سہیل خان سے دوسرے میچ میں بھی پرفارمنس کی توقع کی جارہی ہے۔ کراچی میں ان کے گھر کے باہر اہل خانہ اور دوستوں کا دھوم دھڑکا ہے، علاقے کی ایک پہاڑی بھی سہیل خان کے نام کردی گئی ہے۔بھارت کے خلاف میچ میں جہاں اسٹار کھلاڑی زیرو بنے وہیں سہیل خان ًوکٹیں لے کر ہیرو بن گئے۔

وہ خواجہ اجمیر نگری میں پہاڑون کے دامن میں رہتے ہیں اور جس پہاڑی پر سہیل خان محنت کیا کرتے تھے وہ پہاڑی اہل محلہ نے ان کے نام سے منسوب کردی ہے۔ فاسٹ بولر سہیل خان کے گھر کی گلی میں بڑے خٹک ڈانس پر جھوم رہے ہیں تو بچے ان کے نام کے نعرے لگارہے ہیں اور تو اور وہ پہاڑی جس پر سہیل خان کبھی محنت کیا کرتے تھے،اس پر ایک بڑا سا پوسٹر لگا کے وہ پہاڑی بھی ان کے نام منسوب کردی گئی۔

(جاری ہے)

سہیل خان کے چھوٹے بھائی مراد خان بھی اہل محلہ کے ساتھ خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔ سہیل خان کے اہل محلہ نیتو گلی کی دیواروں پر وال چاکنگ کرڈالی۔ کوہلی کو آؤٹ کرنے والا کرس گیل کو بھی کرے گا فیل، ہمارا سہیل ہمارا سہیل۔ اہل محلہ کی خواہش ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتے اور وہ ٹرافی کچھ دیر کیلئے اس پہاڑی پر رکھی جائے۔اہل محلہ نے سہیل خان گھر کی اسٹریٹ کو بھی ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :