منڈی بہاؤ الدین ، نامعلوم افراد نے دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کردیا

ہفتہ 21 فروری 2015 08:19

منڈی بہاؤ الدین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) منڈی بہاؤ الدین کے علاقے رشید آباد میں نامعلوم افراد نے دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز منڈی بہاؤ الدین کے علاقے محلہ رشید آباد میں نامعلوم افراد نے تین خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق چاروں افراد کی نعشیں گھر سے ملی ہیں جن میں ماں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے چاروں افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :