ہنگو میں افغان مہاجرین کی داخلے پر پابندی عائد‘ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

ہفتہ 21 فروری 2015 08:19

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) ہنگو میں افغان مہاجرین کی داخلے پر پابندی عائد‘ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم‘ بصورت دیگر کارروائی کرنے کا فیصلہ‘ تفصیلات کے مطابق کمشنر کوہاٹ آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومتی پالیسی پر اقدامات کرنے کے تحت تمام افغانیوں کو کیمپوں تک محدود کرنے اور غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس سلسلے میں ٹل ‘ دوآبہ اور ہنگو میں اعلانات کئے گئے اور کہا کہ تمام افغانی اپنی نقل و حرکت کو کیمپوں تک محدود رکھیں اور غیر رجسٹرڈ افغانیوں کو فوری طور پر شہر چھورنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں یاد رہے کہ ہنگو کے ضلع بھر میں لاکھون کی تعداد میں افغان مہاجرین مقیم ہیں اور کاروباری کررہے ہیں۔