لورالائی میں کوئلہ کی کان میں پھنسے 7مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق

ہفتہ 21 فروری 2015 08:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء )بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلہ کی کان میں پھنسے 7مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں ابتک واقعے میں مرنیوالوں کی تعداد8 ہوگئی ہے لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئلے کی کان میں پھنسے 7مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں لورالائی کے علاقے دکی میں گیس بھرنے سے کان بیٹھ گئی تھی جس کے باعث 8کان کن اس میں پھنس گئے تھے جن میں سے ایک گزشتہ روز ہی جاں بحق ہوگیاتھاکان میں پھنسے کان کنوں کو باہر نکالنے کے لئے دوسری کان سے11 کان کن اندر گئے تو وہ بھی بے ہوش ہوگئے،جنہیں بعد میں گزشتہ رات ہی باہر نکال گیا،ان کے ساتھ پہلے سے پھنسے ہوئے 8 میں سے ایک کان کن کی لاش بھی باہر نکال گئی جبکہ لاشوں کو نکال کر ورثاء کے حوالے کردیا ۔