نیب نے امیر حیدر ہوتی کے خلاف کرپشن تحقیقات روک دیں

ہفتہ 21 فروری 2015 08:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) نیب نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ امیر حیدر ہوتی کے خلاف مبینہ اربوں روپے کرپشن کی تحیققات بند کردی ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے حیدر ہوتی کے خلاف مردان کے رہائشی کی طرف سے دی گئی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں لیکن عدم ثبوتک ی بناء پر تحقیقات روک دی ہیں‘ حیدر ہوتی پر الام عائد کای تھا کہ انہوں نے کرپشن کرکے اپنی بیوی کیلئے السام آباد سے اربوں روپے کی جیولری خریدی تھی جبکہ کرپشن کی رقم سے دوبئی ابوظہبی میں کاروبار شروع کر رکھا ہے۔

نیب نے درخواست گزار سے ثبوت طلب کئے تھے جو تاحال جمع نہیں کرائے جاسکے۔ نیب ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ثبوت مہیا ہونے تک حیدر ہوتی کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات روکی ہیں ثبوت ملتے ہی ان تحیققات کا دوبارہ آغاز ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :