دس سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سرکاری ملازم عرفان اور اس کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

ہفتہ 21 فروری 2015 07:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء)مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے دس سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سرکاری ملازم عرفان اور اس کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ جوہرٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق گریڈ18کے سرکاری ملازم عرفان نے بیوی کے ہمراہ اپنی دس سالہ گھریلو ملازمہ ام رباب کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی آنکھیں سوج گئیں اور اس کے جسم کے دیگر حصوں پرشدیدچوٹیں آئی تھیں ۔جوہر ٹاؤن پولیس نے فاضل عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ فاضل عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :