عراق ، داعش نے 150افراد کو قتل کردیا

ہفتہ 21 فروری 2015 08:42

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء ) دہشت گرد تنظیم ’ داعش نے عراقی حکومت کے حامی قبیلے البْوعبید کے 150 افراد کو قتل کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی انتہا پسندوں نے تقریباً ایک ہفتے سے البغدادی نامی قصبے کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

، بغدادی کی لوکل کونسل کے سربراہ ملالہ العبیدی نے بتایا ہے کہ دولت اسلامیہ نے البْوعبید قبیلے کے افراد کو اس وجہ سے قتل کیا ہے کہ اْن کے لشکری حکومتی فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔

البغدادی کا قصبہ عین الاسد ایئر بیس سے پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے، جہاں امریکی فوجی عراقی دستوں کی تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اعلیٰ ترین شیعہ رہنما آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی نے بغداد حکومت سے البغدادی کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :