پاک بھارت معطل شدہ مذاکرات کی تیاریاں عروج پر‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر آئندہ ماہ پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم نرینڈ مودی کا نیک خواہشات پر مبنی مکتوب میاں نواز شریف تک پہنچائیں گے‘ رپورٹ

ہفتہ 21 فروری 2015 09:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء) پاک بھارت معطل شدہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں کی باضابطہ تیاریاں شروع ہو گئیں‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر ائندہ ماہ وزیراعظم نریندر مودی کا نیک خواہشات پر مبنی مکتوب لیکر اسلام آباد پہنچیں گے اور انکے پاکستانی ہم منصب میاں نواز شریف کو پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی تیاریاں بھی زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خارجہ سریکٹری جے شنکر نیک خواہشات پر مبنی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک مکتوب انکے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کو پیش کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق جے شنکر کا اس دورے کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب چوہدری اعزاز کے ساتھ بات چیت کو مزید آگے بڑھانے کے احکامات کا جائزہ لینے کا بھی امکان ہے۔