صدر مملکت نے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، مجرمان میں آچر عرف بھائی خان، عبدالعزیز، بشیر احمد، محمد فیصل، محمد افضل،منور علی شامل،متعلقہ جیل حکام کو تمام مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرانے کی ہدایت کردی گئی

ہفتہ 21 فروری 2015 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21فروری۔2015ء ) صدر مملکت نے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں زرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے سندھ سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے 6 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں جب کہ جن مجرموں کی اپیلیں مسترد کی گئی ہیں ان میں آچر عرف بھائی خان، عبدالعزیز، بشیر احمد، محمد فیصل، محمد افضل اور منور علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد کیے جانے کے فیصلے سے صوبائی محکمہ داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد متعلقہ جیل حکام کو تمام مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کرانے کے لیے ضروری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے بعد ان مجرموں کے کسی بھی وقت ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :