بھارتی فضائیہ کے طیارے بڑی تباہی سے بچ گئے ،دوران کرتب 2 طیاروں کے ”پر“ آپس میں ٹکر اگئے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پائلٹوں نے انتہائی مہارت کے ساتھ دونوں طیاروں کو بحفاظت زمین پر اتار لیا

جمعہ 20 فروری 2015 09:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)بھارتی فضائیہ کے دو طیارے دوران کرتب دکھاتے ہوئے طیاروں کے ”پر“آپس میں ٹکرا گئے ،تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ،طیاروں کو بحفاظت اتار لئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایکس اے452 جو فضاء میں کرتب دکھا رہے تھے کہ اچانک ایک دوسرے کے قریب آ گئے اور ان دونوں طیاروں کے”پر“ آپس میں ٹکرا گئے تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹوں نے مہارت دکھاتے ہوئے طیاروں کو بحفاظت زمین پر اتار لیا ۔اس واقعہ میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

متعلقہ عنوان :