پاکستان قطر سے 23 کھرب روپے مالیت کی ایل این جی درآمد کرے گا، معاہدے کے تحت قطر 15برس تک ایل این جی فراہم کرے گا جس کا آغاز رواں برس سے ہو جائے گا،وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا امریکی اخبار کو انٹرویو

جمعہ 20 فروری 2015 09:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)پاکستان قطر سے 23 کھرب روپے مالیت کی ایل این جی درآمد کرے گا۔ قطر یہ مائع گیس 15سال کے عرصے تک پاکستان کو فراہم کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان جلد حتمی معاہدے طے پانے کا امکان ہے ، ایک امریکی اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قطر کے ساتھ معاہدہ مارچ کے اوائل تک متوقع ہے ،پاکستان نے ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے امریکی اخبار سے انٹرویو میں کہا کہ معاہدے کے تحت قطر 15برس تک ایل این جی فراہم کرے گا جب کہ سالانہ 30 لاکھ ٹن ایل این کی درآمد کی جائے گی جس کا آغاز رواں برس سے ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کی وجہ درآمدی فرنس آئل اور ڈیزل ہے جو مہنگا ایندھن ہے ، اس کا متبادل ایل این جی زیادہ موثر اور ماحول کے لیے صاف ستھری ہے، یہ ہماری توانائی مکس میں بڑی تبدیلی ہے، 3 لاکھ ٹن ایل این جی کی درآمد پر سالانہ 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔