یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ، پٹرول 3 روپے 97پیسے ، ہائی اوکٹین4 روپے50 پیسے، مٹی کاتیل2 روپے 67 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

جمعہ 20 فروری 2015 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 20فروری۔2015ء)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول 3 روپے 97پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اوکٹین4 روپے50 پیسے، مٹی کاتیل2 روپے 67 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔