کھلاڑیوں کی مبینہ بدتمیزی ، قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن مستعفی، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا تھا جو واپس لے لیا،کوچ ٹیم کے ساتھ اضافی وقت صرف کررہے ہیں ، تمام تحفظات دور کردیئے ہیں ،ترجمان پی سی بی ،کھلاڑیوں اور اسٹاف میں اختلافات اور بدکلامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، میڈیا منیجر ، لوڈن ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں ، بذریعہ ای میل پی سی بی کو آگاہ کردیا ، ٹیم ذرائع

جمعرات 19 فروری 2015 08:48

سڈنی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل تو سر اٹھا رہے ہیں لیکن آج قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگا جب ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کے خراب رویئے اور بدتمیزی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ لوڈن نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا جو انہوں نے واپس لے لیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ گرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کو اپنی فیلڈنگ بہتر بنانے کا مشورہ دیا جس پر عمر اکمل اور شاہد آفریدی غصے میں آگئے ، بات بڑھی تو تینوں میں شدید تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا ، کھلاڑیوں کی بدتمیزی کے بعد کوچ نے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن نے استعفیٰ واپس لے لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرانٹ لوڈن کے تحفظات کو دورکرلیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرانٹ لوڈن نے ذاتی وجوہات کی بنا پراستعفیٰ دیا تھا، کھلاڑیوں اورکوچ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرانٹ لوڈن بھرپور اندازمیں خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ اپنے عہدے پربرقرار رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کرایسٹ چرچ میں تیاریوں میں مصروف ہے تاہم ٹیم کی تیاریوں میں ٹرینیر گرانٹ لیوڈن اور کھلاڑی شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کے درمیان مبینہ تلخ کلامی اور مڈ بھیڑ کی خبروں نے ٹیم کو چونکا دیا۔

پاکستانی ٹیم کی ہندوستان کے خلاف میچ میں خراب فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق آل راوٴنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سیکرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی بھی پیشکش کی ہے۔

تاہم قومی ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی نے لیوڈن کیساتھ کسی بھی قسم کی بدکلامی کی خبروں کی سخت تردید کی۔مذکورہ کھلاڑی کے مطابق ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں ٹیم کو میڈیا اور قوم کی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے، من گھڑت خبریں ٹیم کے مورال کو گرانے کے علاوہ کسی کے کام نہیں آتیں۔دوسری طرف ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے بھی لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی اور ان کے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

آغا اکبر کے مطابق کھلاڑی ورلڈ کپ پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان میں اور ٹیم اسٹاف میں کوئی تنازعہ نہیں۔ ٹیم ذرائع کے مطابق لوڈن کافی پریشان نظر آرہے ہیں او ر ورلڈ کپ کے اختتام تک اپنی خدمات جاری رکھنا چاہتے ہیں ورلڈ کپ کے بعد اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائینگے اس حوالے سے پی سی بی کو بذریعہ ای میل آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن سے تلخ کلامی کے بعد ان سے تعاون کرنے سے انکار کردیا تھا فیلڈنگ کوچ نے ہندوستان کے خلاف ناقص فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس میچ میں پاکستانی ٹیم فیلڈنگ ناقص رہی تھی جہاں عمر اکمل نے اسٹمپس کے پیچھے ایک آسان کیچ کو ڈراپ کردیا جس کے بعد ویرات کوہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ آل راوٴنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سیکردی ہے جس پر شہریارخان نے معاملے کی تحقیقات اور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی بھی پیشکش کی ہے۔پاکستان کی 2014 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقص کارکردگی کے بعد لیوڈن کو مارچ 2014 میں قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :