وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کی صنعتوں ‘ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور دیگر صنعتی یونٹوں کیلئے گیس سپلائی شروع

جمعرات 19 فروری 2015 09:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر کی صنعتوں ‘ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور دیگر صنعتی یونٹوں کیلئے گیس سپلائی شروع کردی گئی ہے اس سلسلہ اپنا وزیراعظم کی طرف سے جو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے اس کے تحت ابتدائی طور پر مختلف صنعتوں کو پہلے مرحلہ میں بیس فیصد گیس سپلائی ہوگی۔ تاکہ گھریلو صارفین متاثر نہ ہوسکیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے یہ احکامات آل پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے مرکزی صدر میاں محمد ادریس اور دیگر صنعتی ایسوسی ایشنوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبل و سینیٹرز کے مطالبہ پر کیا ہے ان صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ اگر گیس سپلائی کا سلسلہ مکمل طور پر منقطع رہا تو ایکسپورٹروں ‘ صنعتکاروں اور دیگر ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں کو نہ صرف اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

بلکہ لاکھوں محنت کش بے روز گار ہوجائیں گے جس سے ملک میں بدامنی پھیلے گی۔ اس سلسلہ میں ملک بھرکی صنعتی تنظیموں اور تجارتی تنظیموں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل کے چھوٹے یونٹوں اور دیگر اداروں کی گیس کے کوٹہ کو مزید بڑھایا جائے تاکہ غیر ممالک سے آئے ہوئے ایکسپورٹر کی مصنوعات آرڈر بروقت پورے کئے جاسکیں۔ جس کا ملک کو زرمبادلہ کے ساتھ ساتھ حکومت کو ٹیکس بھی موصول ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :