فٹ بال مداحوں کی سیاہ فام شخص کے ساتھ بدسلوکی

جمعرات 19 فروری 2015 09:18

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء)فرانس میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چیلسی فٹ بال کلب کے مداح ایک سیاہ فام شخص کو پیرس کی ایک ٹرین میں سوار ہونے سے روک رہے ہیں۔موبائل فون پر بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاہ فام شخص مسلسل پر ہجوم میٹرو ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے اور لیکن اسے بار بار باہر دھکیل دیا جاتا ہے۔

لوگوں کے ایک گروہ کو یہ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ہم نسل پرست ہیں، ہم نسل پرست ہیں اور ہمیں یہی طریقہ پسند ہے۔‘یہ واقعہ شہر میں ہونے والے چیمپیئنز لیگ کے میچ سے قبل پیش آیا۔چیلسی فٹ بال کلب کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرے گا اور اگر کوئی مداح اس میں ملوث پایا گیا تو اس پر پابندی عائد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو فوٹیج برطانوی اخبارگارڈین کو حاصل ہوئی ہے جس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر کے مرکزی سٹیشن میں پیش آیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو گنگناتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’چیلسی، چیلسی، چیلسی‘۔برطانوی نڑاد شہری پال نولان نے یہ واقعہ اپنے فون پر فلم بند کیا ہے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ انتہائی ’بدصورت منظر‘ تھا اور ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بھی۔ویڈیو بنانے والے پال نولان کے مطابق وہ اور سٹیشن میں موجود دیگر لوگ کافی خطرہ محسوس کر رہے تھیریڈیو 4 سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ انھوں نے جنگ عظیم دوئم اور نسل پرستی کے حوالے سے نعرے بھی سنے۔

ان کے مطابق وہ اور سٹیشن میں موجود دیگر لوگ کافی خطرہ محسوس کر رہے تھے۔ ’میرا خیال ہے کہ وہاں چند تنگ ذہن لوگ موجود تھے۔‘نولان نے گارڈین کو بتایا کہ ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے والا شخص مکمل صدمے میں تھا جب اسے دھکیلا گیا۔