بھارتی وزیراعظم کا سوٹ نیلامی کے لیے پیش، سوا کروڑ کی بولی لگ گئی

جمعرات 19 فروری 2015 09:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء ) بھارت میں ایک تاجر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس مشہور سوٹ کو تقریباً دو لاکھ ڈالر میں خریدنے کی بولی دی ہے جس پر ان کا نام کڑھائی کیا ہوا ہے۔بھارتی تاجر نے سوٹ کی قمیت ایک لاکھ 94 ہزار ڈالر لگائی ہے اور اس سوٹ کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے ملک کے آلودہ ترین دریا گنگا کی صفائی کی جائے گی۔

وزیراعطم مودی نے دریا کی صفائی کا منصوبہ خود شروع کیا ہے اور حکام کو یہ منصوبہ تین سال میں مکمل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوٹ کی نیلامی شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی کپڑے کے ایک تاجر راجیش جونیجہ نے اس کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدنے کی پیشکش کی۔سوٹ کی نیلامی جمعے کی شام تک جاری رہے گی تاہم ماہرین کے مطابق سوٹ پر 194000 ڈالر کی رقم سے زیادہ بولی لگنے کے امکان کم ہیں۔بولی میں سوٹ کے ساتھ ساتھ نریندر مودی کو وزارتِ اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر ملنے والے 450 تحائف بھی نیلامی میں رکھے گئے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے اس خصوصی سوٹ کو صدر اوباما سے دہلی میں ملاقات کے دوران پہن رکھا تھا جس کی ہر دھاری میں اْن کا نام بار بار لکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :