مشرقی یو کرائنی شہر ڑابالسوا میں باغیوں کا حملہ منسک معاہدے کی خلاف ورزی ہیں،جرمن ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

مزید بین الاقوامی خبریں

تلاش کیجئے

مشرقی یو کرائنی شہر ڑابالسوا میں باغیوں کا حملہ منسک معاہدے کی خلاف ورزی ہیں،جرمن چانسلر

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء )جرمنی نے مشرقی یوکرائن میں باغیوں کی کارروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے منسک معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگیلا میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس نواز باغیوں کی جارحیت کی وجہ سے علاقے کی آبادی مشکلات کا شکار ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی جرمن چانسلر، فرانسیسی، یوکرائنی اور روسی صدور نے بیلا روس میں امن معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیدیریکا موگیرینی نے بھی اس حالیہ پیش رفت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

19-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان