نائیجیرین فوج کی کاروائیاں، بوکو حرام کے 300 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

جمعرات 19 فروری 2015 09:14

ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء ) نائجیریا کی فوج نے بوکو حرام کے کئی سو شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نا ئجرین فوج کے ترجمان نے بتایا کہ مونگونو نامی شہر پر دوبارہ قبضے کے دوران کم از کم تین سو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور درجنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست بورنو کے اس شہر میں ایک فوجی چھاوٴنی قائم ہے۔ تاہم ابھی تک ان دعووٴں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ بوکو حرام کے شدت پسند شمالی نائجیریا میں ایک اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں کے دوران اس تنظیم کی جانب سے پڑوسی ممالک کیمرون، چاڈ اور نائجر میں کیے جانے والے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :