ٹیکس قوانین کے غلط استعمال سے محصولات میں کمی بارے کمیٹی تشکیل، کمیٹی انسداد بدعنوانی سمیت قوانین کو موثر بنانے پر رپورٹ چھ ماہ میں چیئرمین نیب کو پیش کرے گی

جمعرات 19 فروری 2015 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ٹیکسوں کے قوانین اور ان پر عمل درآمد کے طریقوں سے بدعنوانی کے باعث قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی حاضر سروس اور ریٹائرڈ ٹیکس افسروں‘ نجی شعبے ‘ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور سٹیٹ بینک کے نمائندوں پر مشتمل ہوگی۔

نیب کے مطابق کمیٹی ٹیکسیشن کے ان قوانین اور ضابطوں پر غور کرے گی جن کے غلط استعمال سے بدعنوانی کی جاتی ہے۔ کمیٹی محصولات میں کمی روکنے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔ کمیٹی کا دائرہ اختیار انتہائی وسیع ہوگا اور تمام سرکاری ادارے اور افسران کمیٹی کو معاونت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ جبکہ کمیٹی چھ ماہ میں اپنی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :