یورپی یونین کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات‘ چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو الیکشن کمیشن میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا‘، بائیو میٹرک مشین اور الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ہے،سردار رضا خان

جمعرات 19 فروری 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 19فروری۔2015ء) یورپی یونین کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے ملاقات‘ چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو الیکشن کمیشن میں جاری انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا‘ سینٹ کے آنے والے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریوں اور سکروٹنی کے حوالے سے بھی یورپی یونین کے وفد کو بتایا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز یورپی یونین کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے الیکشن کمیشن میں ملاقات کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آنے والے سینٹ کے انتخابات اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں اسی طرح پنجاب اور سندھ میں بھی بلدیاتی انتخابات شفاف طریقے سے کروائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے یورپی یونین کے وفد کو بتایا کہ بائیو میٹرک مشین اور الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ہے جس کا خاطرخواہ نتیجہ نکال کر عملدرآمد بھی کروایا جائے گا۔