ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

بدھ 18 فروری 2015 08:27

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیمیں بھرپور محنت کررہی ہیں۔ سابق ورلڈ چیمپئن پاکستان کو اپنے آگے آنے والے میچز میں آئرلینڈ اور زمبابوے کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ورلڈ کپ میں گروپ بی کو سب سے ٹف قرار دیا جارہا ہے۔ آئرلینڈ نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری مرتبہ تین سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل کرکے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی ضرور بجادی ہے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ نے میدان میں بتادیا کہ ٹیم پرفارمنس سے بڑی ہوتی ہے نام سے نہیں۔ گروپ میں اپنا پہلا میچ ہارنے والی پاکستانی ٹیم آئرلینڈ کی خوبیوں سے بخوبی واقف ہے۔دوہزار سات کے عالمی کپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ڈبودیا تھا۔ گرین شرٹس کو اپنے پول میں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز جیسی ناقابل اعتبار ٹیموں سے بھی خطرہ ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کر سکتی ہیں۔پاکستان کا اگلا امتحان اکیس فروری کو ویسٹ انڈیز سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :