گرین شرٹس کے کرائسٹ چرچ میں ڈیرے،کھلاڑیوں کی بھرپورپریکٹس،اگلے میچزمیں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم،ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کی خراب کارکردگی ٹیم مینجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے،آؤٹ آف فارم یونس خان کوڈراپ کرنے کیلئے دباؤبڑھتا جارہا ہے، ریگولروکٹ کیپرسرفرازاحمد کی ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ ان سے اننگزبھی اوپن کرائی جاسکتی ہے

بدھ 18 فروری 2015 08:27

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسرے میچ کیلئے قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں پریکٹس کا آغازکردیا،گرین شرٹس کے کرائسٹ چرچ میں ڈیرے،کھلاڑیوں کی بھرپورپریکٹس،اگلے میچزمیں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم،ورلڈ کپ کے پہلے معرکہ میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے، قومی کرکٹرزنے کرائسٹ چرچ میں پہلے پریکٹس سیشن میں بھرپورٹریننگ کی، گرین شرٹس کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیزکیخلاف ہفتے کوشیڈول ہے یوں کھلاڑیوں کوچار روزمیں اپنی خامیوں کودورکرنے کا اچھا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

ٹاپ آرڈربیٹسمینوں کی خراب کارکردگی ٹیم منیجمنٹ کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، آؤٹ آف فارم یونس خان کوڈراپ کرنے کیلئے دباؤبڑھتا جارہا ہے لیکن امکان ہے کہ انہیں اگلے میچ میں ایک اورموقع دے کرون ڈاؤن پرکھلایا جائے، ریگولروکٹ کیپرسرفرازاحمد کی ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ ان سے اننگزبھی اوپن کرائی جاسکتی ہے۔