الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی چانچ پڑتال شروع کردی

بدھ 18 فروری 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی چانچ پڑتال شروع کردی،الیکشن کمیشن کو کل182 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے10قومی اداروں سے امیدواروں کی معلومات طلب کی تھیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے،ذرائع کے مطابق سکروٹنی کے عمل کو سخت سے سخت بنایا جائے گا،جانچ پڑتال کے اس عمل کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے10قومی اداروں سے امیدواروں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

جن میں وزارت داخلہ،نادرا،ایف آئی اے،وزارت پانی وبجلی اور دیگر ادارے شامل ہیں۔الیکشن کمیشن مستعدی سے کام کر رہا ہے اور رات گئے تک جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری رہتا ہے،الیکشن کمیشن کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جانچ پڑتال کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کسی امیدواروں کو معیار پر پورا نہ اترنے پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔واضح رہے کہ سکروٹنی کا عمل20فروری تک جاری رہے گا ۔